ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مجرموں کو نہ بخشیں ، ہرحال میں انکا خاتمہ یقینی بنائیں : بہت جلد عوامی میٹنگ کاانعقاد :آئی جی پی ہری شیکھرن کی بھٹکل آمد

مجرموں کو نہ بخشیں ، ہرحال میں انکا خاتمہ یقینی بنائیں : بہت جلد عوامی میٹنگ کاانعقاد :آئی جی پی ہری شیکھرن کی بھٹکل آمد

Sat, 11 Mar 2017 21:22:13    S.O. News Service

بھٹکل:11/مارچ    (ایس او نیوز)سماج میں امن کو برقرار رکھنا پولس محکمہ کی اہم ذمہ داری ہے،  سماجی امن میں خلل ڈالنے والے ، نفرت پھیلانے والے شرپسند عناصروں کوٹھکانے لگا کر سماج میں امن و امان  کو بحال رکھتے ہوئے پولس محکمہ واقعی میں  نظم وضبط کے سپاہی ہونے کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔ ان باتوں کا خیال  مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف پولس (آئی جی پی ) پی ، ہری  شیکھرن نے پولس عملے سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

وہ یہاں سنیچر کی شام تعلقہ اسٹڈیم  میں پولس پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پولس عملے سےمخاطب تھے۔ آئی جی پی نے بہت ہی سنجیدہ اور عام فہم انداز میں  کہا کہ شر پسند عناصر ہردھرم میں موجود ہیں  جو سماج کو  بدامنی کی آماجگاہ بنانا چاہتے ہیں، پولس کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصروں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے  پولس کی طاقت کا مظاہرہ کریں۔ مجرموں کو ختم کرنے یا صحیح کرنے کی دھن میں نہ رہیں بلکہ ان کے دلوں میں پولس کا خوف پیدا کریں، تاکہ ان کے اندر کا جرم خود ختم ہوجائے۔ 

انہوں نے آگے کہا کہ میں نے مقامی افسران کو ہدایات دی ہیں کہ مجرموں کی پرانی کرتوت اور کارستانیوں کو دیکھتے ہوئے مکمل معلومات جمع کریں، کیونکہ آئندہ کچھ دنوں میں پولس محکمہ بہت اہم اقدامات کرنے جارہاہے، انہوں نے پولس سے کہاکہ خود اعتمادی اور حوصلہ مندی پولس کی دو آنکھیں ہیں، کوئی بھی ہمارا عملہ ایسا کام نہ کرے جس سے خود اعتمادی کو دھکا لگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی ذاتی مشکلات اور مسائل کو بھول کر بھٹکل زونل علاقہ میں  امن کو بحال اور برقرار رکھیں۔ جرم کو روکنا اور اس کا سراغ لگانا ہماری اہم ذمہ داری ہے، کوئی  بھی دھرم ہو، ذات ، طبقہ ، زبان کا فرد ہو عاجزی ، انکساری ، پیار ومحبت کا اظہار کرتاہے تو ہرممکن اس کی مدد کریں ، اگر کوئی گھمنڈ، غرور سے پیش آتاہےتو پھر ایسوں  کو پولس کا پاور بتانا لازمی ہوجاتاہے۔

آئی جی پی ہری شیکھرن نے بھٹکل کے متعلق فکر جتاتے ہوئے ، آئندہ دنوں میں تمام دھرم اور ذات کے عوام کو لے کر ایک عوامی نشست کا انعقاد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور  پولس کا قانون کے مطابق کام کرنے کے خیالات کوعوام میں پید اکرنے کی با ت کہی۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع ایس پی ونایک پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی دیوراج، سی پی آئی سریش نایک، ڈی وائی ایس پی شیو پرکاش موجود تھے۔


Share: